Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذاتی موبائل کوٹیکس سے مثتنی قراردیا جائے۔۔شمس علی سعودیہ

شیئر کریں:

جناب ا ڈیٹر صاحب!

آپ کے موقر اخبار کے تواسط سے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں۔جیسا کہ معلوم ہے۔کہ لاکھوں پاکستانی بیرونی ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور ملک کے لئے زرمبادلہ کا وسیلہ ہیں۔حکومت کی طرف سے ان کے لئے کوئی خاص مراعات نہیں ہیں۔

ہم بیرونی ممالک میں مقیم افراد متواسط اور نچلی متواسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ہم چھٹی جاتے ہیں توہمارے پاس اپنا موبائل ہوتا ہے ۔اور پہلے ماں باپ بہن بھائیوں کے لئے موبائل سیٹ لے جاتے تھے ۔جو کہ ایک متوسط طبقے میں ایک بڑا تحفہ ہوتاہے۔اب موجودہ حکومت نے وہ سہولت بھی ہم سے چھیں لیا ۔حالانکہ کوئ تجارتی سطح پر کو ئی نہیں لے جارہا ہوتا ہے۔ایک یا دو موبائل ہوتے ہیں۔

کسٹم اور ٹکس ان کے اپر لگنا چاہیے جو تین سے زیادہ موبائل ساتھ لے جارہے ہوتے ہیں۔اس طرح کا نظام دوسرے ممالک میں بھی نہیں ہے۔ہمارے ساتھ ادھر کام کرنے والوں کا تعلق بھارت فلپائن مصر وعیرہ سے ہے۔ان کے ملکوں میں اس طرح دو تیں یا اپنے ذاتی موبائل پر کوئ ٹکس نہیں ہے۔

اس لئے وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے کم از کم اپنے ذاتی موبائل کو کسٹم اور ٹکس سے مثتثنی قرار دیا جائے۔


شیئر کریں: