Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع میں پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کوقطرہ پلاکر مہم کا افتتاح کیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر اور اپر چترال کے تمام یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے قطرے پلانے کی مہم ہفتے کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں شروع کردی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد اور ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ نے بچوں کو قطرے پلاکر باقاعاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد، ڈبلیو ایچ او کی طرف سے امیونائزیشن افیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اسحاق اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ 73ہزار کے لگ بھگ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں تک پہنچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جن میں 505موبائل اور فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان کی نگرانی کے لئے 117ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈی سی چترال نے محکمہ صحت کے عملے پر زور دیاکہ وہ چترال کو پولیو کی موذی مرض سے فری رکھنے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

چترال کے دونوں اضلاع میں پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کوقطرہ پلاکر مہم کا افتتاح کیا
Polio eradication campaign chitral kicked off3
Polio eradication campaign chitral kicked off4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46788