Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والا امیدوار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار نبیک شراکٹ ایڈوکیٹ کو 26کے مقابلے میں 49ووٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔ ہفتے کے روز منعقدہ الیکشن میں صرف صدارت کے لئے پولنگ ہوئی جبکہ دوسرے تمام امیدوارپہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نائب صدر، خادم الاکبر ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، جہان زیب ایڈوکیٹ سیکرٹری مالیات اورمحبوب الحسین ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ انتخابات کی نگرانی چیرمین الیکشن بورڈ قاضی سجا د احمد ایڈوکیٹ نے کی جس کے ساتھ ممبر کے طور پر نظام مصطفی ایڈوکیٹ اور رضوان اللہ ایڈوکیٹ نے معاونت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں نیازا ے نیازی ایڈوکیٹ نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے جنہوں نے انہیں دوبار مسلسل منتخب کرکے خدمت کا موقع دیا۔ نبیک شراکٹ ایڈوکیٹ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ چترال سے کے پی بار کونسل کے رکن فرید جان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوکر ایک گھنٹے کی وقفے کے ساتھ چار بجے تک جاری رہاجس میں 101میں سے 75ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ٹرن آوٹ کی شرح 74فیصد رہا۔

niaz a niazi advocate
chitral bar election na baig
chitral bar election member bar
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب
niaz a niazi president bar chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46779