
یونیورسٹی آف چترال نے بی اے/بی ایس سی سپلمنٹری امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے بی اے/بی ایس سی سپلمنٹری امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ ان امتحانات کا انعقاد 09 سے 18مارچ تک تاریخ کیاگیاتھا۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردیکھے جاسکتے ہیں۔