Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیڈ آف پاکستان کے سو نامزد شخصیات میں چترال کے شہزادہ محمد ہشام الملک بھی شامل

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) شہزادہ محمد ہشام الملک کو پرائیڈ آف پاکستان نامزد کرکے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پاکستان بھر سے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دیکر پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے والے100 شخصیات کو ”پرائیڈ آف پاکستان“ نامزد کیا گیا جن میں دروش کے شہزادہ محمد ہشام الملک بھی شامل ہیں۔ شہزادہ محمد ہشام الملک کو سرمائی سیاحت کے فروغ بالخصوص ونٹر سپورٹس کی ترقی میں انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ”پرائیڈ آف پاکستان“ نامزد کیا گیا۔ انکی نامزدگی چترال کے لئے اعزاز کا مقام ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ شہزادہ محمد ہشام الملک نے اپنے ”ہندوکش سنو سپورٹس کلب“ کے ذریعے چترال مدک لشٹ میں ونٹر سپورٹس کو متعارف کراکر اب اسے ایک کیلنڈر ایونٹ بنادیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور اقدام سے چترال میں سرمائی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگیا ہے۔

pride of pakistan pics

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46749