Chitral Times

Nov 28, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، اکرام حسین ایڈوکیٹ صدر منتخب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اکرام حسین ایڈوکیٹ کو صدر اور غفار علی ایڈوکیٹ کو نائب صدر منتخب کرلئے گئے۔ دروش بار ایسوسی ایشن کے الیکشن2021 کے چیف الیکشن کمشنر عبدالحمید ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دوسرے عہدیداروں میں زمرد شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، عثمان اللہ ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، بشارت اقبال ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری اور الطاف حسین ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری جبکہ میر اعظم خان ایڈوکیٹ کو اڈیٹر منتخب کرلئے گئے۔ اسی طرح شفقت حسین ایڈوکیٹ اور فضل مولیٰ ایڈوکیٹ کو ایگزیکٹیو کے ممبر چن لئے گئے۔ الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔


شیئر کریں: