Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ موسلادھار بارشوں سے استارومیں گھر منہدم، اے سی مستوج کا متاثرہ گھر کامعائنہ،امدادی سامان مہیا کی

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ موسلادھار بارشوں اوربرفباری سے اپر چترال میں جہاں سڑکیں متاثر ہوئیں وہیں پر متعدد گھروں کو بھی جذوی نقصان پہنچا ہے ۔ استارو تورکہو کے مقام پر ایک بیوہ مسماۃ صفت بی بی کے گھر کا چھت بھی زمین بوس ہوگیا جس سے گھریلیو سامان بھی ملبے تلے دب گئے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے موقع پر تورکہو کا دورہ کرکے متاثرہ گھر کا معائنہ کیا اورمتاثرہ خاندان کو امدادی سامان مہیا کی جن میں ٹینٹ،کمبل، رضائی، فوم، کیچن سیٹ وغیرہ شامل تھے اور متاثرہ گھر کی باقاعدہ Assessment کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جا سکے۔

torkhow rainfall house collapes ac mastuj visited chitral
torkhow rainfall house collapes ac mastuj visited chitral3
torkhow rainfall house collapes ac mastuj visited chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46699