Chitral Times

Jan 24, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی مستوج روڈ کئی برسوں سے مرمت نہ ہونے کیوجہ سے خستہ حالی کا شکار، مرمت کامطالبہ

شیئر کریں:

اپر چترال ( کریم اللہ ) بونی مستوج روڈ گزشتہ کئی برسوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ مرمت کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے جاری تو ہوتے ہیں مگر کسی محکمے کو اس سڑک کی مرمت کی توفیق نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بونی مستوج روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ۔


پچھلے سال اس سڑک کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے لے کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ مگر اس سڑک کی ضروری مرمت کی نوبت ابھی تک نہیں آئی ۔ حالیہ بارشوں کے بعد سڑک پر بننے والی گڑھوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ تالاب بن چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ بونی پل سے تھوڑا آگے زمین سرکنے اور بارش کی وجہ سے سڑک مکمل طوپر کیچڑ میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ جس کی وجہ سے بڑی گاڑیاں اکثر کیچڑ میں پھنس جاتی ہیں اس خطرناک کیچڑ میں پھسلن کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔


اس سارے تناظر میں جہاں این ایچ اے مرمت و بحالی سے گریزان ہے وہیں اپر چترال انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔


علاقے کے عوام نے بونی مستوج روڈ کی حالت زار کا نوٹس لینے اور سڑکوں کیلئے مختص مینٹننس اوربحالی کے فنڈز میں سے اسی روڈ کی مرمت پرلگانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ عام پبلک کے ساتھ چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان سفرکرنے والے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو بھی سہولت میسر ہو۔

mastuj road chitral4

شیئر کریں: