Chitral Times

May 28, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لیوی کے انیس جوانوں کو اگلے رینک پر ترقی دیدی گئی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لیوی کے 4 جوانوں کو حوالدار، 6 کونائیک اور 9 کو لانس نائیک کے رینک پر ترقی کے بیج لگا دئیے گئے۔ ہفتے کے روز منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے ترقی پانے والے جوانوں کے کاندھوں پر بیج لگا نے کی رسم ادا کی۔ اے ڈی سی عبدالولی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔جبکہ اسٹیچ کے فرائض شہید اُسامہ احمد وڑائچ اکیڈیمی کے ڈائریکٹر فداالرحمن نے انجام دی۔

لیوی فورس کے کمانڈنٹ اور ڈی سی حسن عابد نے کہاکہ اگلی رینک پر ترقی سے زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور انہیں اس فورس کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنا ہے جس کے وہ امین ہیں۔ حوالدار کے رینک پرترقی پانے والوں میں فضل محمد، ٹکا خان، اکبر حیات، گمبرک خان، نائیک کے رینک پر پہنچنے والے امیرحسین، عبید اللہ ، ناصراللہ ، جاوید احمد، گل محمد شاہ وزیراور لانس نائیک پروموٹ ہونے والے خوش نصیبوں میں عالمگیر خان، عبد الواحد، وقار احمد، گل اعظم خان، بادشاہ خان، محمد جمیل ، محمد ظاہر شاہ ، محمد نسیم اور خلیل الرحمن شامل ہیں۔

chitral levies promotion6
chitral levies promotion
chitral levies promotion2
chitral levies promotion1
chitral levies promotion4
chitral levies promotion5
chitral levies promotion7

شیئر کریں: