Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں انٹرنیشنل پائی ڈے(International Pi day) کا انعقاد

شیئر کریں:

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں انٹرنیشنل پائی ڈے(International Pi day )کا انعقاد
کوراغ ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پائی (Pi) ایک ہندسہ ہے جس کی قیمت تخمیناً 3.14 یا کسری صورت میں7/22 ہے۔ اس حوالے سے ہر سال 14 مارچ کو یا 22 جولائی کو بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں گزشتہ پانچ سالوں سے “ریاضی سب کے لیے “(Mathematics for All) کے موضوع پر مختلف سرگرمیاں تشکیل دے کر پائی ڈے (Pi Day)منایا جاتا ہے۔ آغاخان ہائیر سکنڈر سکول کوراغ اس روایت کو برقرار رکھتے ہو اس سال بھی اسی حوالے سے15 مارچ 2021ءکو تقریب منعقد کی ۔

عام طور پر ریاضی کو خشک اور مشکل سمجھ کرطلبہ اس کی طرف دھیان نہیں دیتے ہیں ۔اس لیے اس کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے ساتھ ریاضی سے متعلق مثبت رویہ پیدا کرنا ،مضمون کے حوالے سے طالبات میں دلچسپی اورجوش و جذبہ پیدا کرنا ،ریاضی کاعملی زندگی کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا اور اس کے ساتھ مختلف سرگرمیاں ترتیب دے کر کلاس روم سے باہر سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔۔ رواں سال Covid-19 کے لوازمات کو مد نظررکھتے ہوےتقریب کو مختصرمگر جا مع رکھا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوابعد از آں گیارویں جماعت کی طالبات کی جا نب سے موضوع پر نہایت جامع پریزنٹیشن دی گئی۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں پائی ڈے کے حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی دیکھائی گئیں۔اس موقع پر طلبہ کی طرف سے مختلف اقسام کے بینرز اور چارٹ بھی آویزاں کئے گئے تھے۔اس تقریب کے انعقاد پر پرنسپل سمیت اساتذہ نے دل کھول کر داد دی۔


ریاضی کے حوالے سے طلبہ کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو فروع دینے اور جلا بخشنے کے لئے 2015ء میں Mathematical Societyکا قیام عمل میں لایا گیاجواس نوعیت کے کئی ہم نصابی پروگرامز منعقد کرنے میں مصروفِ عمل رہی ہے۔ اس سلسلے میں سوسائٹی مستقبل میں اپنی تعلیمی سرگر میوں کو وسعت دے کردوسرے تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کو ایسی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنےکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔تاکہ علا قے کے طلبہ اس قسم کے پلیٹ فارم کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہوسکیں اور ایک دوسرےکی مہارتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علمِ ریاضی جیسے اہم شعبے میں علمی مقام حاصل کر سکیں۔



شیئر کریں: