Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے ایسوسی ایٹ پروفیسر نگہت شہناز کو ریٹائرمنٹ کے 8 سال بعد گریڈ 20میں ترقی دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ پشاور کے فیصلے کی پیروی اور صوبائی سلیکشن بورڈ کی یکم جنوری 2021کو منعقدہ اجلاس میں کی گئی سفارشات کے تحت ایسو سی ایٹ پروفیسرمسماۃ نگہت شہناز (بی ایس19) کو انکی ریٹائرمنٹ 8نومبر 2012سے ایک دن پہلے انہیں گریڈ20میں پرو فیسر کی پوسٹ پر پروفارما ترقی دے دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


دریں اثنا خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ1973کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سول پوسٹ پر بنیادی تقرری رولز (عمر کی بالائی حد میں رعایت) 2008میں درج ذیل ترمیم کی ہدایت کی ہے۔
ترمیم:۔ رولز2سب رول(1)میں لفظ “اپوائنمنٹ”کے بعد” صوبائی منیجمنٹ سروس کی پوسٹس” کے الفاظ درج کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: