Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے چترال یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے چترال یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ نے بطور لیکچرر 1984 میں زرعی یونیورسٹی پشاور میں اپنے کیرئیر کاآغا کیاتھا اور پھر پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی۔ انہوں نے ڈین اور زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی کے طور پر کام کیا۔ زمین کی تحفظ اور فصلوں کی پیداوار کے شعبے میں ڈاکٹر شاہ کا بہت بڑا حصہ ہے۔


ڈاکٹر شاہ متعدد ایوارڈز اور دو طلائی تمغے اپنے نام کرچکے ہیں جن میں صدر پاکستان ایوارڈ، یونیورسٹی کا بہترین ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ چار ریسرچ پروڈکٹیوٹی ایوارڈ شامل ہیں۔

vc chitral university Dr Zahir shah 1


انہوں نے 15 قومی اور بین الاقوامی تحقیقی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ ڈاکٹر شاہ نے زمین اور ماحولیاتی علوم کے میدان سے متعلق 120 سے زائد سائنسی تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، ڈاکٹر شاہ کے زیر نگرانی10 اسٹوڈنٹس نے پی ایچ ڈی اور 70 نے ایم فل کی ڈگری مکمل کی ہے۔


چترال کے مختلف مکاتب فکر نے نئے تعینات ہونےو الے وائس چانسلر چترال یونیورسٹی ڈاکٹر ظاہر شاہ کو خوش آمد ید کہنے کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ نوزائدہ یونیورسٹی کو پروان چڑھانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔
اوراکیڈیمک کے ساتھ دیگر ایشوز کو بھی عوامی تواقعات کے مطابق حل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

vc chitral university Dr Zahir shah 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46557