Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پھنڈر سے شندور تک روڈ کوسال بھر بحال رکھنے کیلئے جدید مشینری منگوائی گئی ہے۔نذیر احمد

شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ) ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن غازیان غذر کے نمائندوں کی وفد کی آنریری کیپٹن شہباز کی قیادت میں SMبابر، صوبیدار گل نادر، انفارمیشن سیکریٹری شکور خان، ایڈووکیٹ شیر حوس خان سینئر وزیر کرنل عبیداللہ بیگ، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد سے ملاقات کی۔غازیان غذر کی نمائندہ وفد نے ضلع غذر کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران جن مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ان میں غذر اور وادی پھنڈر سے آگے چھشی شمرن بجلی گھر چھشی نالہ اور ٹورسٹ پوائنٹس کا معاوضہ شامل تھا۔ جدید دور میں غذر اور پھنڈر سے آگے نہایت خستہ ہے جس کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات درپیش ہورہے ہیں جس کی مرمت نہایت ضروری ہے۔ بقول ڈپٹی سپیکر نذیر احمد، شمرن بجلی گھر کی مرمت کے لیے پانچ کروڑ کی رقم مختص کردی گئی ہے جسے استعمال میں لاتے ہوئے جلد از جلد عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں جہاں جہاں ٹورسٹ پوائنٹس کے لیے فنڈ مختص کیا گیا ہے اسے شفاف انداز میں خرچ کرکے عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ نے ضلع غذر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جب کہ ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غذر روڈ کی سال بھر دیکھ بھال کے لیے جدید مشینری منگوائی گئی ہے۔ پھنڈر سے شندور تک سال بھر روڑ بحال رہے گا۔ جب کہ شمرن بجلی گھر کی بحالی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں غذر میں مینار شہداء تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔ وفد نے سینئر وزیر اور ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور اس مید کے ساتھ رخصت ہوا کہ گلگت بلتستان میں حقیقی معنوں میں انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے اور اس حکومت میں عوامی مسائل اولین بنیاد پر حل ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
46498