Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور؛ نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلوں کا انعقاد،چترال سمیت صوبہ بھر سے خواتین کی شرکت

شیئر کریں:

ایونٹ میں نوجوانوں کے آڈیشن کا سلسلہ جاری، تیسرے روز ٹاپ 20 شرکاء میں 5 کا چناؤ کیا جائے گا جن کے مابین حتمی مقابلے 19 مارچ کو ہونگے، اختتامی روز محفل موسیقی بھی منعقد ہوگی
کھانے پکانے کے مقابلوں کے انعقادکا مقصد نوجوانوں کوپلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں اور انہیں آگے آنے کے مواقع میسر ہوں، سلیم جان ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز

youth cooking competition peshawar tckp 6


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام پشاور میں نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر سے 65 مردوخواتین نوجوانان نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ محکمہ امورنوجوانان نوجوانان کے زیراہتمام پشاور سروسز کلب میں صوبے کی نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے ان کے مابین کھانے پکانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور، ڈسٹرکٹ اورکزئی، سوات،ملاکنڈ، چترال، ایبٹ آباد، بٹگرام، ڈسٹرکٹ خیبر، مردان، کوہاٹ، چارسدہ اور دیگر ڈسٹرکٹ سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

youth cooking competition peshawar tckp 5

16مارچ سے 19 مارچ تک منعقد ہونے والے ایونٹ کے پہلے دو روز نوجوانوں سے آڈیشن لئے جائینگے جس کے بعد 18 مارچ کو ٹاپ 20 شرکاء کے مابین مقابلے ہونگے جس میں پہلے پانچ شرکاء کا چناؤ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یوتھ آفیئرزسلیم جان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دیکھا سکے اور انہیں آگے آنے کے مواقع میسر ہوں۔ مقابلوں میں شریک نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں سرٹیفیکیٹ اور جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے۔

youth cooking competition peshawar tckp 2

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے مزید نئے ایونٹس اور سرگرمیوں کابھی انعقاد کررہے ہیں۔ایونٹ کے اختتامی روز ٹاپ 5 نوجوانوں میں کھانے پکانے کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد فاتح شرکاء میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئے محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کھانے پکانے کے مقابلوں میں 14 تا 29 سال کی عمر کے نوجوانوں نے آن لائن اپنی شرکت کی ہے جن کے مابین ٹیم اور انفرادی طور پر کھانے پکانے کے مقابلے جاری ہیں۔مقابلوں میں ہر ٹیم سے ایک شیف اور ایک مدد گار(ہیلپر) کا انتخاب کیاگیا ہے۔

youth cooking competition peshawar tckp 4
youth cooking competition peshawar tckp 3

شیئر کریں: