Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں جنگلی جانور کا حملہ ، دو درجن سے زیادہ بھیڑ بکری ہلاک

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص میں نامعلوم جنگلی جانور نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے دو درجن سے زیادہ مال مویشیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چار پانچ دنوں کے مسلسل بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے نتیجے میں خونخوار جنگلی جانور رہائشی علاقوں میں گھس آئے ہیں ۔ اور خوراک کی تلاش میں رات کو مویشی خانوں پر حملہ کررہے ہیں۔ گزشتہ رات مستوج خاص کے حضرت آباد گاوں میں اکبر حسین کے مویشی خانے میں گھس کر چار بھیڑبکریوں کو ہلاک کردیا ہے اورساتھ مستوج قلعہ میں بھی دودرجن سے زیادہ مال مویشیوں کو چھیڑ پھاڑ کر ہلاک کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ خونخوار جانور برفانی چیتا ہے جس کو رات میں بعض افراد نے دیکھا ہے ۔ جو خوراک کی تلاش میں رہائشی آبادیوں میں گھس آیا ہے ۔ علاقے کے عوام نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری نوٹس لینے اور لوگوں کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیاہے ۔ بصورت دیگر جنگلی جانور کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

یادرہے کہ اسطرح کا واقعہ ۲۰۱۹ میں بھی پیش آیا تھا جس میں لوگوں کے کافی مال مویشی ہلاک ہوئے تھے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46415