Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے آئی یوتھ چترال کے زیر اہتمام “تفہیم القرآن کوئز کمپیٹیشن”کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جے آئی یوتھ چترال لوئر کے زیر انتظام “تفہیم القرآن کوئز کمپیٹیشن” اور ویپ سائٹ لانچ کی تقریب منعقد ہوئی. جے آئی یوتھ چترال پچھلےکئی سالوں سے نوجوانوں کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے آرہی ہے جن میں جے آئی یوتھ فیسٹول، کوئز کمپیٹیشن اور سوشل سرگرمیاں شامل ہیں۔ آج کا پروگرام سے چترال لوئر اور اپر کے سب سے بڑے انعامی مقابلہ کا آغاز ہوا. امسال کوئز مقابلہ کے لیے مولانا مودودیؒ کی شہراہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن سے سورہ فاتحہ، سورہ بقرة اور تفہیم کا مقدم تجویز ہوا ہے.


آج کے افتتاحی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی نائب صدر ہدیة الہادی پاکستان رضیت باللہ مدعو تھے. ان کے علاوہ سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، مولانا جمشید احمد، قاصی سلامت اللہ، خان حیات اللہ خان، قاری فدا محمد، پروفیسر شمس النظر فاطمی، پروفیسر حسام الدین، استاد ضیاء الدین، افتخار الدین، پروفیسر تنزیل الرحمن، اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن، آفاق کے ڈائریکٹر ذوالفقار احمد، ڈیسنٹ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل سردار احمد، پرائیوٹ سکولوں کے ٹیچرز اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت۔۔

واضح رہے کہ جے آئی یوتھ چترال نوجوانوں میں کتب بینی کو عام کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور مقابلہ جات کرتی آئی ہے. قبل ازیں “خطبات کوئز مقابلہ”، “سیرت النبی کوئز مقابلہ” اور “مطالعہ اسلام کوئز مقابلہ” کا نہایت کامیابی سے انعقاد ہوچکا ہے جس میں ہزاروں طلبہ اور نوجوان حصہ لے چکے ہیں. امسال “تفہیم القرآن کوئز مقابلہ” اپنی نوعیت کا شاندار مقابلہ ہوگا.

ji youth chitral 2
ji youth chitral 3

شیئر کریں: