Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ؛ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں اورغوچ میں لینڈ سلائڈنگ اور گھر کا چھت گرنے سے ایک بچہ زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز)گزشتہ چار دنوں سے چترال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں کئی مقامات پر پہاڑی اور برفانی تودے اور پتھروں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اتوار کی علیٰ الصبح چترال ٹاؤن کا نواحی گاؤں اورغوچ میں پہاڑی پتھرسرک کر نیچے گرنے چار گھر متاثر ہوگئے جن میں ایک گھر مکمل طور پر منہد م ہوگئی جس میں رہائش پذیر تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کئے گئے جن میں ایک بچہ مسعود الرحمن کو پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ اپر چترال کے تریچ، ریچ، بروغل وادیوں کو جانے والی سڑکیں ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔ اپر چترال کی وادیوں تریچ، کھوت، لاسپور اور یارخون میں ایک فٹ برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں جبکہ گبور میں 9انچ سے ایک فٹ کے درمیان برف پڑی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال بونی روڈ نردیت کے مقام پر بند تھی جسے کھول دیاگیا اور گرم چشمہ روڈ کو بھی ایک مقام پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

orghoch chitral house collapsed during rain1
orghoch chitral house collapsed during rain2
orghoch chitral house collapsed during rain4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46382