Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے مختلف مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے پڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) اپر چترال کے مختلف علاقوں میں برف کے تودے گر نے سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔ اور کئی مقامات پر روڈ بند ہونے سے ٹریفک معطل ہو چکی ہے ۔ لوٹ اویر کے گاوں اوی میں برف کا تودہ گرنے سے آٹھ پن چکیان ، زرعی آراضی باغات و جنگلات تودے کے نیچے دب گئے ہیں ۔ متاثرین میں حضرت عمر ، سلیم خان ، شاکر ، احمد گل ، شمس ولی ، حبیب اللہ ، ژانو خان اور حاجی مراد شامل ہیں ۔ برف کے تودے سے بجلی کے تین پول بھی دب گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔ برفباری سے دیہات کا آپس میں رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ اپر چترال پولیس ذرائع کے مطابق تورکہو کے مقام دیغڑی میں بھی برف کا تودہ گرا ہے ۔ اور روڈ بند ہے ۔ تاہم برف کی صفائی کا کام جاری ہے ۔ اسی طرح برفباری سے تریچ روڈ میں بھی ٹریفک معطل ہے ۔ اور مقامی پولیس نے بتایا ۔ کہ لوگ جانی خطرے کے پیش نظر سفر نہیں کر رہے ۔ تاہم اس روڈ پر برف کا تودہ نہیں گرا ہے ۔ بالائی چترال کے کئی علاقوں سے ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہو پارہا ۔ تاہم یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ کہ بروغل وادی میں بھاری برفباری ہوئی ہے ۔ اور لوگ محصور سی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

warkop glacier2
warkop glacier
IMG 20210313 WA0008
IMG 20210313 WA0004
IMG 20210313 WA0001
IMG 20210313 WA0007 scaled

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46326