Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آ رایس پی کے زیر انتظام ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کی تعمیرو مرمت ، علاقے کے عمائدین کا ا ظہارتشکر

شیئر کریں:

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل دروش کے سیاسی و سماجی عمائدین نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں ایس آر ایس پی کی طرف سے کئے جانے والے تعمیر ومرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایل ایس او دروش ون کے صدر سکندر حیات اور ایل ایس او دروش ٹو کے صدر عبدالواسع عمائدین کے وفد کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر ایس آر ایس پی کے ذمہ دار ان نے عمائدین کے وفد کو ہسپتال میں جاری کام اور ہسپتال کو مہیا کئے گئے طبی آلات و دیگر سامان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عمائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس آر ایس پی کے نم ائندے کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ پی پی اے ایف کے مالی معاؤنت سے جاری پی پی آر پراجیکٹ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں ضروری تعمیراتی اور مرمت کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ایس آر ایس پی نے ہسپتال کے لئے ضروری طبی آلات و دیگر سامان بالخصوص کووڈ19-سے نمٹنے کے لئے ہسپتال کو ضروری طبی آلات و دیگر سامان فراہم کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کیلئے خصوصی 80لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرکے 38لاکھ روپے سے ہسپتال کے لئے ضروری طبی آلات اور دیگر سامان فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ سول ورک کا کام جاری ہے جس میں میل، فی میل وارڈ کی مرمت، وارڈز کے اندر پارٹیشن کیبن کی تنصیب، ہسپتال کے واش رومز کی مرمت، ڈینٹل بلاک، ایکسرے بلاک، ایم ایس آفس، پارکنگ ایریا اور کوریڈور کی مرمت، ہسپتال کو پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ طبی آلات و دیگر ضروری سامان کی نشاندہی ہسپتال کے ایم ایس نے کی ہے اور جو سامان فراہم کئے گئے ہیں ان میں 24عدد بیڈز، دو عدد آٹو کلیو مشین، ڈینٹل ایکسرا یونٹ اور ایکسرے فلمز، ادویات، لیبر روم، او ٹی اور مائنر اوٹی کے لئے درکار سامان کے علاوہ کووڈ 19-سے نمٹنے کے لئے طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس و دیگر سامان، فرنیچرز، ہسپتال کے اندر صفائی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹ بن بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا سی ای او ایس آر ایس پی کی خصوصی ہدایت پر دروش ہسپتال میں ”چلڈرن نرسری“ قائم کرنے کی غرض سے درکار طبی مشینری اور دیگر سامان کی فراہمی بھی کی جارہی ہے۔ ان تمام اقدامات سے دروش ہسپتال میں مقامی آبادی کو سہولیات میسر آئینگے۔ عمائدین کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الملک نے اعتراف کیا کہ ایس آر ایس پی کی طرف سے جو کام اس ہسپتال میں کیا گیا ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ جو سامان مہیاکئے گئے ہیں انکی نشاندہی ہم نے خود کی ہے، کوالٹی پر بھی ہم نے نظر رکھا،ایس آر ایس پی کے تعاؤن کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ جدید سامان فراہم ہو گئے ہیں بلکہ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر مرمت اور بہتری کا کام ہونے کے بعد اس بڑے ہسپتال کا نقشہ ہی بدل گیا ہے، یہاں پر آنے والے مریضوں کو اب بہتر سہولیات دستیاب ہونگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین قاری جمال عبدالناصر، حاجی گل نواز، قاضی قسوراللہ قریشی، ظاہرخان اور خوش نواز نے ہسپتال کیلئے بھاری فنڈ منظور کرنے پر شہزادہ مسعودالملک کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی ترقی اور بہبود کیلئے ایس آر ایس پی اور شہزادہ مسعود الملک نے جو خدمات سرانجام دئیے ہیں وہ بے مثال ہیں۔

عمائدین کے وفد میں قاری جمال عبدالناصر، حاجی گل نواز، سابق ممبر تحصیل کونسل قاضی قسوراللہ قریشی، شہزادہ سمیر الملک،پی ٹی آئی راہنما و ڈرائیور یونین کے صدر فاروق علی شاہ، سابق وی سی ناظم عمران الملک، سابق وی سی ناظم و فنانس سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع چترال حاجی ناصرا لدین، پی پی پی کے نائب صدر ظاہر خان، سابق وی سی ناظم وقار احمد، سابق وی سی نائب ناظم خوش نواز، پی ٹی آئی تحصیل دروش کے جنرل سیکرٹری بہرام سید، انصاف یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری نذیر اللہ، آصف بیاز، میڈیا ایکٹیوسٹ ساجد حسین، عتیق عالم اور نثار احمد شامل تھے۔

THQ hospital drosh innovation by srsp 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
46268