Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم میں سمارٹ سکول سسٹم متعارف کررہے ہیں۔وزیرتعلیم

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی سے کینیڈین ہائی کشمنر ونڈی گیلمور کی سربراہی میں یونیسف اور یو این ڈی پی وفد نے پشاور میں ملاقا ت کی۔ ملاقات میں ضم اضلاع میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے شروع کردہ منصوبے، لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کئے گئے اقدمات اور اشتراکی بنیادوں پر ڈونرز کیساتھ جاری منصوبوں اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی۔ وفد میں یونیسف کے ڈپٹی کنٹری نمائندے تاج الدین، یو این ڈی پی پروگرام منیجرتانیہ ازہاک، کرسٹوفرہنگ، ہیڈآف کوآپریشن کینیڈین ہائی کمیشن، یونیسیف کے سیدفواد علی شاہ اورسیکرٹری ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری شامل تھے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ ضم اضلاع میں حکومت معیاری ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اور خصوصاًّ لڑکیوں کی تعلیم پر۔انہوں نے کہاکہ ڈراپ اؤٹ تناسب کو کم کرنے کیلئے لڑکیوں کو وظیفہ دیاجاتاہے جبکہ پورے صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری کیلئے نئے بننے والے سکولوں میں ستر فیصد سکول لڑکیوں کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ اسی طرح پورے صوبے میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لئے مختص ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تقریباّ 80 ہزار اساتذہ آٹھ سالوں میں بھرتی کئے اور ابھی ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے پی ٹی سی فنڈ سے بھی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ جبکہ لڑکیوں اور لڑکوں کو اعلی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف قسم کے سکالرشپس بھی دی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم محکمہ تعلیم میں سمارٹ سکول سسٹم متعارف کررہے ہیں۔ جس سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ آئی ٹی سکلز بھی دی جائیگی اور فارغ التحصیل طلباء وطالبات باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی کروڑو روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے بہترین اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اداروں کے لئے اصلاحات کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ یکساں نظام تعلیم کے اجراء سے بہت سے مسائل ختم ہوجائیں گے اورغریب و امیرکو یکساں مواقع ملیں گے۔

لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ بذریعہ تعلیم ترقی، امن،آگاہی اورایک بہترین وخوشحال معاشرہ قائم کیاجاسکتاہے۔ خصوصاّ ایک لڑکی کو تعلیم دینے سے پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوجاتاہے۔ ہائی کمشنر نے موجودہ پروگرامز کے ساتھ نئے پروگرامز میں حکومت کیساتھ تعلیم کے میدان میں منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی لی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ڈونرز پورے صوبے اورخصوصاّ ضم اضلاع میں تعلیمی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں۔

ملاقات میں تین سالہ لرننگ کمپین جوکہ امسال فروری سے شروع ہواہے پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فورم کو بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ضم اضلاع اورکزئی اور کرم میں 100 تباہ حال سکولوں کو تعمیرکیاجارہاہے۔ اور انہیں سکولوں میں بچوں کو فرنیچر بھی فراہم کیاجائیگا۔ جبکہ تمام اساتذہ کو تربیت بھی دجائیگی۔ نئے 100 ای سی ای سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ جس میں 2000 بچوں کو تعلیم دی جائیگی۔ جبکہ دسمبر2022 تک اس پراجیکٹ کی تکمیل پرتقریباّ 14 ہزار بچوں کو اعلی تعلیم کے مواقع میسرہوں گے۔ وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہاکہ یو این ڈی پی اور یونیسف بہترین کام کررہے ہیں ہم ان کے سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام ڈونرز کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ہرقسم کی سہولیات میسرہیں۔ وفد نے مختلف سرکاری سکولوں کے دورے بھی کئے۔


شیئر کریں: