Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج روڈ کو بچانے کیلئے ریشن کے مقام پر دریا کا رخ موڑا جائے۔۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کو لوئرچترال اور گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک ریشن کے مقام پر انتہائی مخدوش حالت میں ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہوسکتی ہے ۔ جس سے اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے مکمل طور پر منقطع ہونے کا قومی امکان ہے ۔

مختلف مکاتب فکرکے افراد نے حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی تباہ کن سیلاب اور دریا کی کٹائی نے ریشن کی نصف آبادی دریا برد کردی اورریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی سے مستوج روڈ انتہائی مخدوش حالت میں ہے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی نے اس کی طرف توجہ نہ دی ۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ چند دنوں کے اندر دریائے میں طغیانی کی صورت میں مین شاہراہ دریا برد ہوجائیگا۔ جس کے بعد افسوس اور واویلا کے سوا کچھ نہیں کرسکیں گے جبکہ اب موقع ہے کہ چند لاکھ روپوں سے دریا کا رخ موڑا جاسکتا ہے ۔ مگر اسکی طرف نہ محکمہ ایریگشن کی توجہ ہے اور نہ این ایچ اے حکام دلچسپی لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ دریا ئے مستوج کا رخ ریشن کے مقام پر موڑکر مین روڈ کے ساتھ ریشن اور گرین لشٹ کو بھی بچایا جاسکتا ہے ۔ بصورت دیگر اپر یل کے بعد متعلقہ اداروں کو مشکلات کا سامنا ہوگا اور دریا کے بے رخم موجوں کو موڑنا کسی کی بس میں نہیں ہوگا۔لہذا منتخب ممبران اسمبلی ، ضلعی انتظامیہ اپر اور لوئیرچترال سے پرزوراپیل ہے کہ جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔تاکہ عوام کے ساتھ حکومتی خزانے کوبھی ضیاع سے بچایا جاسکے ۔

Reshun river cutting upper Chitral
Reshun river cutting chitral
Reshun river cutting1
reshun erusion4

شیئر کریں: