Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یارخون روڈ پر دیوانگول کے مقام پر پل تعمیر کیا جائے،علاقے کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج یارخون روڈ پر واقع گاوں کھوژ اور دیوانگو ل کے عوام نے دیوان گول کے مقام پر جیب ایبل پل کی تعمیر کے سلسلے میں منگل کے دن محمد سعید خان لال کے زیر صدارت جلسہ منعقد کیا۔ جس میں علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ کھوژ پائین ، کھوژ بالا اور دیوانگول کے تین ہزار سے زیادہ نفوس پر مشتمل عوام کو بریپ اور مستوج یارخون روڈ سے منسلک کرنے کیلئے پل نہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو انتہائی دشوار گزار راستوں اور پیدل پلوں سے ہوکے جانا پڑتا ہے ۔ جودریائے کے طغیانی کے ساتھ انتہائی خطرناک ہوجاتے ہیں اور سالانہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ اورمذید خدشہ بھی ہے ۔ لہذا ایک پل کی تعمیر سے ہی یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوسکتا ہے ۔


جلسہ کے شرکا نے چترال کے منتخب ممبران اسمبلی ،سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے پرزورمطالبہ کیا کہ دیوانگول کے مقام پر پل تعمیر کرکے لوگوں کے مشکلات میں کمی لائی جائی ۔تاکہ عام راہگیروں کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں کو جانے والے طلباو طالبات کو بھی سہولت میسر آسکے۔

khozh and diwangol protest mastuj 3
khozh and diwangol protest mastuj 1

شیئر کریں: