Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

شیئر کریں:

کوراغ ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں 8 مارچ خواتین کا عالمی دن2021 “ Choose to Challenge” کے تھیم کے مطابق منایا گیا جس میں حالیہ کورونا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات کو سماجی فاصلے کے اصولوں کے مطابق مخصوص فاصلے پر بیٹھانے کے ساتھ ساتھ دو نشستوں پر پروگرام ترتیب دیا گیا۔ سکول کو طالبات نے اپنے بنائے گئے مختلف پینٹگ اور چارٹ سے سجائی تھی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز گیارھویں جماعت کی طالبہ بُشرٰی انصاری نے کیا، نعت سرور کائنات جماعت نہم کی طالبہ مشکاۃ سعادت نے پیش کی، نظا مت کے فرائض بارھویں جماعت کی طالبات سفورہ کلثوم اور آسماء خلیل نے انجام دئے۔جماعت ہشتم کی طالبات کی طرف سے دو ٹیبلو پیش کئے گئے۔گیارھویں جماعت کی طالبات نے “معاشرے کی ذہنی تبدیلی” کو تھیئٹر کی صورت میں پیش کیا۔ بارھویں جماعت کی طالبات ایمن معراج الدین، رخسار عامر اور عروج علی نے ہراسمٹ کی اقسام اور تدابیر پر سیر حاصل پریذینٹیشن دیں، جماعت دہم کی طالبات نے “share the load ” کے تصور کو ڈرامے کی صورت میں پیش کیا، جماعت ہشتم کی طالبات نے ساس اور بہو کے کردار کو شاعری کے زریعے پیش کیا۔ جماعت نہم کی طالبہ کشمالہ نے انگریزی میں تقریر پیش کی، جماعت دہم کی طالبات نے بچیوں کے اظہار رائے کی آزادی کے عنوان سے خاکہ پیش کئے، سنیلہ انوش نے ” ہم بہنیں ہم بیٹاں” کے عنوان سے ریپ سانگ پیش کیا۔ مکمل پروگرام بارھویں جماعت کی طالبات کا ترتیب دیا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ طالبات نے معاشرے کی بااثر خواتین کے پیغامات بھی ویڈیو کلپس کی صورت میں پیش کیے،۔ آخر میں پرنسپل نے خواتین کے عالمی دن مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کورونا ایس او پیس کی شاندار طریقے سے پیروی کرنے پر شاباشی دی اور پروگرام کو خوب صورت بنانے پر طالبات اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے نگران عبداللہ شہاب نے کہا کہ اس پروگرام میں اساتذہ کی صرف رہنمائی تھی باقی جو کچھ بھی ہوا سب طالبات کی تخلیقی ذہن کا نتیجہ ہے اور تعاؤن کرنے پر تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے اس پروگرام کی نگرانی عبداللہ شہاب لیکچرر اردو، فدا محمد لیکچرر اسلامیات، فضیلہ بی بی لیکچرر مطالعہ پاکستان، صوفیہ بانو لیکچرر بیالوجی اور بی بی ثمینہ لیکچرر انگریزی نے کی تھی۔

aga khan school kuragh women day 1
aga khan school kuragh women day 3

شیئر کریں: