
فیلڈ مارشل ایوب خان پیراگلائڈنگ کمپیٹشن، چترال کے ظہیر الدین بابر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فیلڈ مارشل ایوب خان پیراگلائڈنگ کمپٹیشن اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والا پیراگلائڈر پائلٹ ظہیرالدین بابر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
5 مارچ تا 7 مارچ شلیمار کرکٹ اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل پیرا گلائڈنگ کمپٹیشن اتوار احتتام پزیرہوا۔ پیراگلائڈنگ کے اس مقابلے میں پورے پاکستان سے 50 سےزاید پائلٹوں نے حصہ لیا۔ اپر چترال کا پیراگلائڈر پائلٹ ظہیرالدین بابر نے 659پوائنٹس اسکورکرکےتیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ چترال سے ساجدالرحمن نے چھٹی اور سید ساجد حسین نے نویں پوزیشن اپنے نام کرلی ۔ اسی طرح چترال کے شاہد اللہ تیروین، معراج حسین چودہویں ، معتصم باللہ سترہ ویں، مبارک شاہ انیس ویں، بشارت عالم تیسویں اورغلام موسی انتیس ویں نمبرپر رہیں۔


