Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع میں انڈر-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب مکمل

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انڈر-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب مکمل ہوگیا ہے دونوں اضلاع سے نو گیموں کیلئے کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیا جن کو پشاور بھیج دئے جائیں گے۔


ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال فاروق اعظم نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ چترال ضلع لوئیر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا انتحاب کا سلسلہ گزشتہ دن مکمل ہوا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے چترال کے دونوں اضلاع سے ایسے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا جن کی عمریں اکیس سال سے کم تھی۔ اس مقصد کیلئے باقاعدہ پشاور سے تمام کھیلوں کے کوچ آئے تھے جو کھلاڑیوں سے ٹرائیل لیتے اور ان کا انتحاب کرتے تھے۔ان کھیلوں میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، ٹیکوانڈو،ریسلنگ،جیمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانا شامل تھے۔


اس سلسلے میں گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے سٹیڈیم میں مارچ پاس بھی ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ مہمان حصوصی تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،محتلف کھیل کے تنظیموں کے صدور،کھلاڑی اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔

under 21 trial chitral12
under 21 trial chitral14
under 21 trial chitral31
under 21 trial chitral3
under 21 trial chitral2
under 21 trial chitral1
under 21 trial chitral

شیئر کریں: