
چترال ؛ تقریبات استحکام پاکستان کے سلسلے میں مقابلہ حسن قرات و نعت شریف
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیرانتظام مقابلہ حسن قرات و نعت شریف بسلسلہ تقریبات استحکام پاکستان ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی ترتیب ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا نے دی۔ اس پررونق تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق اعظم تھے اور پرنسپل سینٹنل ماڈل ہائ سکول چترال شاہد جلال نے صدارت کے فرائض سرانجام دی۔ پروگرام کے اختتام پر کامیاب قرا اورنعت خواں میں تقسیم انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا۔




