Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

9مارچ کوضلعے کے تمام ہسپتالوں میں پیرامیڈکس سٹاف ہڑتال کریں گے۔۔وقار احمد

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آل پیرمیڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے صدر وقار احمد نے کہاہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے پیرامیڈیکل ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لئے صوبائی کابینہ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے 9مارچ کو جوق درجوق پشاور پہنچ کر اس تاریخی دھرنے میں شریک ہوں گے جوکہ پروموشن میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والی ذیادتیوں کے خلاف دی جارہی ہے۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل کے پروموشن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں ڈی جی ہیلتھ سروسز نے جو لیت ولعل سے کام لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس کے خلاف ڈی آئی خان سے چترال تک پیرامیڈیکس یکجا ہوکر اس حق کو حاصل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے اورمطالبے کی منظوری تک دھرنا دینے اور مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ ۹مارچ کوضلعے کے تمام ہسپتالوں میں پیرامیڈکس سٹاف ہڑتال کریں گے صرف ایمرجنسی کیسز کیلئے دستیاب ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46046