
قاضی جمال الدین مرحوم کے خاندان سے اظہارتعزیت۔۔ شمسیار خان و جملہ خاندان
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ) قاضی جمال الدین کی رحلت سےچترال ایک دینی شخصیت سے محروم ہوا ۔ قاضی مرحوم ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی طور پر قد آور شخصیت کے مالک تھے ۔ ہم اس اندوہناک غم اور صدمے میں قاضی خاندان کے تمام اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ( مرحوم ) قاضی کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔