Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلک ناز کی سینٹربننے پر مبارکباد اور عمران خان کا شکریہ۔۔۔اورسیزچترالیز/کنٹریکٹرایسوسی ایشن

شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دوبئی میں مقیم چترالی باشندوں نے فلک ناز چترالی کی سنیٹر بننے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد اور پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ خصوصی طور پر عمران خان کاشکریہ ادا کیا ہے ۔ اورسیز چترالیز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمد ظفر نےچترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلک ناز کی سینیٹر بننے پر دوبئی ، شارجہ کے ساتھ یواے ای کے ہر کونے میں مقیم تمام چترالیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ چترالی باشندوں نے مسلسل تیسری دفعہ چترالیوں پر احسان کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیاہے۔ اور اس امید کا اظہار کیاہے کہ فلک ناز چترال کے مسائل ایوان بالا میں اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزا ز کی بات ہے کہ چترال سے پہلی دفعہ ایک خافتون سینٹر منتخب ہوئی ہیں۔ جو چترال کی بہترین نمائندگی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اورسیز چترالیوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ چترال کے چیدہ چیدہ مسائل جن میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت وتوسیع، گیس پلانٹ منصوبوں کی دوبارہ بحالی ، بجلی ، ہیلتھ ودیگر مسئلوں کے حل کیلئے کوشش کرینگی۔ حاجی ظفر نے اپنی اور اورسیز چترالیوں کی طرف سے فلک ناز کے ساتھ ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کی ہے ۔

haji zafar dubai

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کا اجلاس،فلک ناز چترالی کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد،

بونی(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کا اجلاس ضلعی صدر موسی ولی خان کی زیر صدارت اقبال ہاؤس بونی میں منعقد ہوا، اپرچترال کے سینیئر کنٹریکٹرز اور تنظیم کے عہدے داران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے چترال کی بیٹی فلک ناز چترالی کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،اور چترال سے متعدد مرتبہ عوامی نمائندوں کا انتخاب کرنے پر خصوصی طور پر پی ٹی آئی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان صاحب کا شکریہ ادا کیا،اور اس امید کا اظہار کیا کہ محترمہ فلک ناز صاحبہ ایوانِ بالا میں چترال کی پسماندگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرینگے تاکہ علاقے کی محرومیاں کم ہوسکے۔

اجلاس کے آخر میں مستوج سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین قاضی جمال الدین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا،شرکا نے مولانا صاحب کے انتقال کو علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دے کر علاقے میں امن و آشتی کے لیے مولانا صاحب کے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اور مولانا صاحب کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

contractor association upperchitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45973