Chitral Times

Apr 21, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی معروف شخصیت سابق سپرنٹنڈنٹ حاجی احمد ولی خان سپر د خاک

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف شخصیت حاجی احمد ولی خان( المعروف کڑاسی بابو) سابق سپرٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کو بلچ چترال میں سپرد خاک کردیا گیا جوگزشتہ رات انتقال کرگئے تھے ۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وہ سابق ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال رفیع اللہ ، ڈاکٹر سمیع اللہ ، ناصر اللہ ، عطااللہ اور شفیع اللہ کے والد محترم تھے ۔ مرحوم حاجی احمد ولی ایک خوش باش اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ دوران سروس انکی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی سے ملنا انکی فطرت تھی۔جس کی بنا پر ان کے دوست و احباب کا حلقہ بھی وسیع تھا۔ اورساتھ اولاد سے بھی ان کا برتاؤاور گفتگو دوستانہ ہوتا تھا۔


شیئر کریں: