Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلک ناز چترالی سینٹ نشست پر کامیاب، چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔سینٹ الیکشن پرایک نظر

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سینٹ کی نشست کیلئے چترال سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار فلک ناز چترالی ۵۱ووٹ لیکر سینٹر بن گئی ہیں۔ فلک ناز کی کامیابی پر چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے پی ٹی آئی قیادت خصوصا عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے چترال سے ایک خاتون کو سینٹ نشت کیلئے ٹکٹ دیکر چترال کی عوام پرایک اور احسان کیا ہے ۔ انھوں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت نے تیسری دفعہ مخصوص نشست پر چترال سے ایک کارکن کو سینٹر منتخب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔جبکہ اس سے پہلے مخصوص نشست پر بی بی فوزیہ اوروزیرزادہ ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔

falak naz chitrali candidate for senate pti

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب سے سینٹ بنی ہے اس وقت سے آج تک چترال سے صرف ایک سینٹر شھزادہ برہان الدین سینٹر منتحب ہوچکے ہیں اور وہ اس زمانے کے سینٹ کے انتہائی فعال ممبروں میں شمار ہوتے تھے۔ انکی طرف سے سینٹ میں پیش کئے جانے والے بہت سارے اہم بلز اب پاکستان کے آئیں کا حصہ بن چکے ہیں۔

1985 کے عیر جماعتی انتخابات کے بعد سینٹ الیکشن ہوے تو شھزادہ علام جیلانی( کوشٹو شہزادہ) نے بھی اس الیکشن میں بحثیت امیدوار حصہ لیا لیکن بد قسمتی سے صرف ایک ووٹ سے رہ گیا جبکہ مقابلہ میں دیر سے تعلق رکھنے والے آخونزادہ بہرور سعید یہ سیٹ جیت گئے اس وقت چترال کے دو ایم پی ایز تھے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک ایم پی اے شھزادہ کو ووٹ نہیں دیا اگر وہ بھی ووٹ دیا ہوتا تو جیلانی بھی سنٹر منتحب ہو سکتے تھے۔

پھر 2008 کے الیکشن کے بعد پی پی پی کی حکومت بنی اور سینٹ کے الیکشن ہوئے تو دوبئی میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے ایک عام ورکر نظارولی شاہ کو پارٹی کی طرف سے باقاعدہ ٹکٹ کے لئے نامزد کیا گیا لیکن بدقسمتی سے یہ بھی سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوے دو سال پورا نہ ہونے کی وجہ سے اس الیکشن کا حصہ نہ بن سکے اس کے بعد سے کسی بھی پارٹی چترال سے تعلق رکھنےوالے اپنے کسی ورکر یا لیڈر کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

اب پی ٹی آئی نے چترال سے تعلق رکھنے والی اپنے ایک خاتون ورکر فلک ناز چترالی کو ٹکٹ دیکر میدان میں اتاری اوروہ اکثریت سے کامیاب ہوکر سینٹر بن گئی ہیں۔ اور چترال سے پہلی خاتون سینٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45941