Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کی معروف دینی وسماجی شخصیت قاضی جمال الدین سپرد خاک

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی عظیم دینی و علمی شخصیت استاذ الاساتذہ قاضی جمال الدین المعروف “مستوجو قاضی” طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان حضرت آباد مستوج میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔


مرحوم کے والد مولانا قاضی حضرت الدین دار العلوم دیوبند کے ممتاز فاضل اور ریاست چترال کے محکمہ عدالت “میزان شریعت” میں قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز تھے۔ مرحوم مولانا قاضی جمال الدین بھی اپنے والد گرامی کے کردار کا نقش تھے اور علاقے کی سنی و اسماعیلیہ دونوں برادریوں میں انتہائی عقیدت و احترام سے دیکھے جاتے تھے۔

دریں اثنا کراچی سے چترال کی معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی، قاری حبیب الرحمٰن، قاری حبیب اللہ، مفتی نعمت اللہ، مولانا عنایت الرحمن، مولانا شفیع چترالی، قاری شمس الدین، مولانا ہدایت الرحمان، مفتی معراج حسین، مولانا حکیم نظام الدین شاکر، مولانا عبید اللہ، مفتی ولی اللہ ، عنایت شمسی و دیگر نے قاضی جمال الدین کی وفات کو اہل چترال کیلئے بڑا دینی و سماجی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی خدمات دینیہ کی قبولیت، مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے۔اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

qazi jamaluddin namaz janaza mastuj

شیئر کریں: