Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ROSEچترال کی طرف سے ایک اورطلبہ کو سکالرشپ کے چیک دئے گئے

شیئر کریں:

چترال۔(نمائندہ چترال ٹائمز) اعلیٰ تعلیم کے لیے کوشاں تنظیمROSE کی طرف سے ب۔ایس سی کے امتحان میں 452نمبر حاصل کرنےکے بعد پشاور یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والی زینت بہادر دختر بہادر شاہ ساکنہ چرون اپر چترال کو اسکالرشپ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین اور بنک آ ف پنجاب چترال برانچ کے منیجر امتیاز حسین شاہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ROSE کے چیرمین ہدایت اللہ اس موقع پر موجود تھے جس نے مسرت جبین اور امتیاز حسین شاہ کی ROSE کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر ان کر کردار کو دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مخیر, علم دوست اور غریب پرور شخصیات کی تعاون سے ہی اب تک ہزاروں اسٹوڈنٹس کو مالی معاونت فراہم کردی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45933