Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹر فرمان نظار ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ای ۔پی ۔آئی ضلع چترال تعینات

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں تعینات ڈاکٹر فرمان نظار ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ای ۔پی ۔آئی ضلع چترال تعینات کردئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئرچترال کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انھوں نے سیکریٹری ہیلتھ کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں انھیں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر کی خالی اسامی پر تعینات کردیا ہے ۔


ڈاکٹر فرمان نظار ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات تھے اور ایمرجنسی وارڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ آغاخان ہیلتھ سروس کے ساتھ منسلک تھے اور آرایچ سی ہپستال شاگرام میں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر فرمان کا تعلق سرغوز مستوج سے ہے ۔



شیئر کریں: