Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے گیس پلانٹ منصوبوں کو ختم کرنے کے خلاف تحصیل لیول پراحتجاج کا فیصلہ

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سے گیس پلانٹ منصوبوں کو ختم کرنے اور گلگت منتقلی کے خلاف آج محمد کوثر ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ دنین میں آل پارٹیز اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم ایل این چترال کے جنرل سیکریٹری صفت زرین نے کی ۔ اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ صدر تجار یونین، صدرڈرائیور یونین ودیگر سول سوسائٹی کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کافی گفت وشنید کے بعد تین مختلف کمیٹیا ں تشکیل دی گئیں۔


جن میں مالیاتی کمیٹی ،نشرو اشاعت کمیٹی اورپا کستان تحریک انصاف کے عمائیدین سے خصوصی ملاقات کی کمیٹی شامل ہیں جو تحریک انصاف کے زمہ داران سے ملاقات کرکے مزید قومی اتحاد پیداء کرنے کی جدو جہد کرئیگی۔


اجلاس کے بعد جے یو آئی کے سینئر رہنما قاری جمال ناصر نے میڈی اکو بتایا کہ اجلاس میں بروز جمعہ دروش میں اگاہی مہم کے سلسلے میں جلسے کا انعقاد اور بروز اتوار ایون میں جلسہ کرنے کی منظوری دی گئ جبکہ گرم چشمہ بونی میں بھی جلسے ہونگے جبکہ اگاہی مہم کے سلسلے میں تمام مساجد کے زریعے اس اہم مسلے کی افادیت کو اجاگر کی جائیگی مالیاتی کمیٹی چندہ مہم کے سلسلے میں کام شروع کرئیگی۔ نشرو اشاعت کی کمیٹی کل سے اشتہارات اور اطلاعات کے بارے میں کام شروع کریگی۔


ضلعی قیادت نے تحصیل جماعتوں کو فعال کردار اداء کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی یہ بھی فیصلہ ہوا کہ معاشرے کے ہر طبقہ فکر کو اس کار خیر میں شامل کرنے کے لئے دن رات محنت کی جائیگی۔ پشاور اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کے لئے قایدین حاضری دئینگے مختصر یہ کہ اس اہم کام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی جائیگی اس سلسلے میں اپر چترال کے قائدین سے بھی فوری رابطہ کیا جائیگا کیونکہ یہ مشترکہ مسلہ اس سے تمام چترالیوں کے مفاد شامل ہیں۔

all parties chitral meeting against lpg gas projects

شیئر کریں: