Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے صدر اور تحصیلدار بندوبست کو فورا بحال کیا جائے۔انجمن پٹواریاں وقانون گوئیان خیبرپختونخوا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) انجمن پٹواریاں وقانون گوئیان صوبہ خیبرپختونخوا کابینہ اور جنرل باڈی کا اجلاس صوبائی صدر خان زادہ خان کے زیر صدارت گزشتہ روز خانپور کے ایک مقامی ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے پندرہ سے زیادہ اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کیں۔
اجلاس میں ضلع چترال کے صدر قادرآمان نے بتایا کہ چترال میں ایک جوڈیشنل معاملے میں سیاسی مداخلت کرکے تحصیلدار بندوبست اور صدر انجمن پٹواریان وقانون گوئیان کے صدر قادرآمان کو ٹرمینیٹ کردیا گیا ہے ۔ان کو جلد ازجلد بحال کیا جائے۔ اور ساتھ چترال کے اسٹاف کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ ہےایس این بی آر حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کیس کو صوبائی کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔


اجلاس میں دوسرے اضلاع کے مسائل بھی پیش کئے گئے اور حکام بالاسے مطالبہ کیا گیا کہ ان مطالبات پر فوری عمل کیاجائے بصورت دیگر صوبہ گیر ہڑتال کی جائیگی جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت اور بورڈ آف ریونیوپرہوگی
اجلاس کے اخر میں ایک متفقہ قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلع چترال کے صدر قادر آمان اور تحصیلدار بندبست کو فوری طور پر بحال کیا جائے
چترال کے نااہل سٹیلمنٹ آفیسر/ مہمتمم بندوبست کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
چترال کے بندوبستی ودیگرعملہ کے ساتھ صوبے کے دیگر اضلاع کے بندوبستی عملے کو قانون سازی کے زریعے مستقل کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45907