Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے چترال میں تقریب اور اگہی واک

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے ایک تقریب گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں سکول کے پرنسپل شاہد جلال، صدر پریس کلب چترال ظہیرالدین، ڈائریکٹر اسامہ اکیڈمی فداء الرحمن، سول ڈیفنس چیف وارڈن محمد فاروق اقبال، سکول کے اساتذہ اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکول ٹیچر عبدالحفیظ نے عالمی یوم دفاع کی تاریخ سے آگاہ کیا۔جبکہ پرنسپل شاہد جلال نیخطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ شہری دفاع کا مقصد ہنگامی حالات میں اپنی حفاظت کرنا اور دوسروں کی مدد کرنا ہے۔ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ کہ سکول ہذا کے اساتذہ اور طلبہ خیر کے ہر کام میں سب سے آگے ہیں۔ ان میں شہری دفاع میں بطور والنٹیر شمولیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اور طلبہ کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تاکہ وہ ہنگامی حالات میں اپنے اور دوسروں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکیں۔

قبل ازین سول ڈیفنس انسٹرکٹر غوث الرحمن اور شعیب احمد پوسٹ وارڈن نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ شہری دفاع ایک رضاکارانہ سرگرمی ہے۔ جو ڈپٹی کمشنر چترال کی سربراہی میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے انجام دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہری دفاع جنگی حالات کے علاوہ کسی ایمرجنسی صورت میں لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دی جاتی ہے۔ اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہری دفاع کے رضا کاروں نے ملک میں طالبانائزیشن، کرونا وائرس، زلزلے، سیلاب اور آتشزدگی جیسے حادثات کے دوران ناقابل یقین خدمات انجام دیے ہیں۔ جس کے باعث ملک کا ہر فرد شہری دفاع کے نام اور اہمیت سے باخبر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہری دفاع کے رضاکاروں نے جہاں فورسز کے شانہ بشانہ قربانیاں دیں۔ وہیں شجرکاری جیسے امور میں حصہ لے کر ملک کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر شہری دفاع کے سامان اور آوزاروں کی نمائش بھی کی گئی۔ جبکہ سکول سے اتالیق پل تک واک بھی کیا گیا۔

civil defence day chitral4
civil defence day chitral
civil defence day chitral3
civil defence day chitral2

شیئر کریں: