Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے 16595 اہلکاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ تیمور جھگڑا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2855 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے جس سے صوبے میں ویکسین لینے والے طبی عملہ کے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 16595 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن صوبے کے تمام 35 اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے ہسپتالوں میں 100 سے زائد سینٹرز فعال ہیں۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 4848 ورکرز کو ویکسین دی گئی۔ ضلع ایبٹ آباد میں 1522، سوات 861، لوئر دیر 727 اور کوہاٹ میں اب تک 463 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ اسی طرح شانگلہ میں 357، باجوڑ میں 248 اور چترال میں 227 ہیلتھ ورکرز کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لے چکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
45861