Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خالق داد چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے انتخابات اتوار کے دن مکمل ہوئے۔ انتخابات میں تین امیدوار خالق داد، رضوان اور عزیز مد مقابل تھے۔اتوار کے دن نئے کابینہ کیلئے ووٹ پول ہوئے۔ اور پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ووٹ کاسٹ کئے اور کل 946ووٹ پول ہوئے۔ جن میں سے خالق داد نے 506 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل رضوان نے 345 اور عزیز الدین نے 88 ووٹ حاصل کرسکے۔جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔
یادرہے کہ پشاور یونیورسٹی کے طالب علم خالق داد کا تعلق چوئنچ مستوج سے ہے ۔وہ اللہ داد ایڈوکیٹ مرحوم کے فرزند ارجمند ہیں۔جن کا شمار علاقے کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45856