Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ’روز‘کی طرف سے دواورطالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دئے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کم وسائل والے طلباء وطالبات کو مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے زیر اہتما م گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں ایوب میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے پر بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والی طالبہ ایمن حبیب کو داخلہ فیس 36ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا جس میں معرود عالم دین اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان مہمان خصوصی تھے۔ ایمن حبیب کا تعلق چترال ٹاؤن کا علاقہ خورکشاندہ سے ہے۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ اس موقع پر موجود تھے جس نے چترال کے علم دوست اور مخیر حضرات پر زور دیاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کی روشنی کو پھیلانے کی مشن میں ان کا دست وبازو بنیں اور شمع سے شمع جلانے کے لئے ایثار وقربانی کا مظاہر ہ کریں۔ انہوں نے مولانا خلیق الزمان کی اس سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے دوسروں کے لئے قابل تقلید قراردیا اور کہاکہ نہ صرف وہ خود ROSEکے ڈونر ہیں بلکہ کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں ڈونر اس ادارے کو دے رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ROSEنے اپنے اعلان کے مطابق چترال کے کوٹے پر میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والوں کے ایڈمشن فیس کی رقم یکمشت انہیں ادا کی ہے۔ اس موقع پر مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ اس تنظیم کی طرف دست تعاون بڑہانا چترال سے تعلق رکھنے والے ہر فرد پر فرض ہے کیونکہ یہ بات مسلم ہے کہ علاقے کی پسماندگی کو اعلیٰ تعلیم کے بغیر دور نہیں کرسکتے۔

Rose schlorship for Kalash student chitral2

درین اثناء ROSEکے دفتر میں منعقدہ ایک اور تقریب میں رمبور میں میں کلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے قائد اعظم یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ایم فل کے طالب علم احمد فراز ولد گل فراز کو 22ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا جس میں این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ چیف محمد افضل مہمان خصوصی تھے۔ احمد فراز کلاش کمیونٹی میں ایم فل ریسرچ کے پہلے طالب علم ہیں۔ چیرمین ہدایت اللہ نے کہاکہ ایسے طالب علموں کی مالی امداد کرکے انہیں تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانا ان کی تنظیم کے لئے ایک اعزاز ہے۔ ROSEکے بورڈ ممبر عبیدالرحمن اور فریدہ سلطانہ فری بھی موجود تھے۔

kalash student schlorship holder of rose chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45818