Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی ارکاری میں برفانی چیتا زخمی حالت میں پایا گیا، متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کرہسپتال منتقل کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے وادی ارکاری میں رباط نامی گاؤں میں برفانی چیتے کو زخمی حالت میں پایا گیا جسے محکمہ وائلڈ لائف اور سنولیپرڈ فاونڈیشن کے اہلکاروں نے چترال کے وٹرنری ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع نے بتایاکہ رباط گاؤں کا ایک باشندہ جنگل کی طرف جارہا تھاکہ انہیں دور سے برفانی چیتا لڑکھڑاتاہوا گاؤں کی طرف آتے ہوئے دیکھا جس پر وہ گاؤں واپس آکر محکمہ کو اطلاع دی جس پر دونوں اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جوکہ گاؤں کے قریب سویا ہوا تھا۔

سنولیپرڈ فاونڈیشن کے پراجیکٹ منیجر شفیق اللہ خان نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایاکہ چیتے کا پچھلا دھڑا مفلو ج نظر آرہا ہے جس کا سبب اس کا شکار کے پیچھے جاتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گرجانا ہوسکتا ہے تاہم وٹرنری ڈاکٹر کے آنے کے بعد ہی زخم کی نوعیت کے بارے میں معلوم ہوسکتا ہے۔

اخری اطلاع کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر نے چیتے کی معائنہ اور ابتدائی طبی امداد کے بعد چترال میں مذید سہولیات نہ ہونے کی بنا پرانھیں پشاور ریفر کردیا ہے۔

اس سے قبل رباط ارکاری کے کنزروینسی کے ممبران نے چیتے کو زخمی حالت میں پاکر ان کی دیکھ بھال کے ساتھ خوراک مہیا کی۔ اور وائلڈ لائف کے زمہ داران موقع پر پہنچنے تک انکی حفاظت اور نگرانی کی۔ جسے متعلقہ حکام نے سراہا ہے۔

یادرہے کہ برفانی چیتے کو گزشتہ کئی سالوں سے چترال کے کسی مقام پر نہیں دیکھا گیا تھا۔

snow leopard rescued chitral arkari 2
snow leopard rescued chitral arkari 2
snow leopard rescued chitral arkari 3
snow leopard rescued chitral arkari 1
snow leopard rescued chitral arkari 3
snow leopard rescued chitral arkari 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45785