Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گلسمبر بیگم بونی میں سپر د خاک

شیئر کریں:

اپر چترال (زاکر محمد زخمی) سابق ڈی ای او گل سمبر بیگم کی جسد خاکی کو آج بونی پہنچاکر بعد ازنماز جمعہ ان کے ابائی قبرستان بونی میں اشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد چترال بھر سے شرکت کی۔

Gulsambar begum ex deo f chitral

معروف ماہر تعلیم گلسمبر بیگم علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ روایات،تہذیب،شرافت،احلاق اور تمدن کا ہر لحاظ سے پاسداری کرنے والی خاتون تھیں۔جس زمانے میں عورت کی تعلیم کا تصور چترال میں بہت کم پائی جاتی تھی اُس وقت اپ حصولَ علم کے خاطر ریشن سے ہوتے ہوئے کراچی تک کا سفر کیا جہاں شعبہ صحت میں ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد چترال اکر شعبہء صحت میں اپنی خدمات شروع کی۔1981؁میں بحیثیت ایس۔ای۔ٹی محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئی۔1992؁ میں پبلک سروس کمشن پاس کرنے کے بعد بحیثیت ہیڈ مسٹریس اپ کی تعیناتی ہوئی۔محنت،لگن اور خدمت کے جذبہ سے سرشار یہ خاتوں بعد میں ترقی کرکے گریڈ 19تک پہنچنے والے چترال کی پہلی خاتون کی اعزاز حاصل کی اور بحیثیت ای۔ڈی۔او2011؁ تک خدمات انجام دینے کے بعد عزت اور عظمت کے ساتھ ریٹائرڈ ہوئے۔اپ علاقے میں اور خصوصاً خواتین میں علم کی روشنی پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کی۔اپ کی خدمات کو علاقے کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔علم اور شرافت کی دولت سے مالا مال گلسمبر بیگم مختصر علالت کے بعد کل پشاور میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔


شیئر کریں: