Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے کورونا کے خلاف ویکسینشن کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسینشن کا افتتاح کیاجس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دوسرے اہلکاروں کو ویکسین لگائے گئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم بھی شامل تھے۔ فیتہ کاٹنے کے بعد انہوں نے ویکسین کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) چترال حیات شاہ بھی موجودتھے۔

DC chitral hasan abid inaugurate vacination dhq
DC chitral hasan abid inaugurate vacination dhqh

شیئر کریں: