Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر زبیدہ سرنگ کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے۔۔حاجی ظفر

شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دوبئی میں مقیم چترالی باشندوں نے ڈاکٹر زبیدہ سرنگ اسیر کی شاندار کامیابی پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے والد معروف ماہر تعیلم شیر ولی خان اسیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اورسیز چترالیز کے صدر حاجی ظفر نے چترال کی قابل فخر بیٹی زبید ہ سرنگ کو مبارکبا د اور شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ زبیدہ بیٹی نہ صرف چترال بلکہ وطن عزیز کا نام بھی روشن کردیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ چترال کی ایک پسماندہ علاقہ کے بیٹی کی کتاب کو عالمی سطح پر پزیرائی ملنا ہماری لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ حاجی ظفر نے دوبئی میں مقیم تمام چترالی باشندوں کی طرف سے زبیدہ سرنگ اور ان کے والدین کو مبارکبا دینے کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چترال کی بیٹی ہونے کے ناطے وہ گلگت بلتستان کے ساتھ چترال کے عوا م کی بھی خدمت کریگی۔ اور بطور ماہر چشم چترال میں بھی کلینک کھولے گی۔انھوں نے نے اے۔کے۔ایچ۔ایس ۔پی کے ذمہ داروں سےبھی ڈاکٹر زبیدہ سرنگ کی چترال کے مختلف ہسپتالوں میں اسپیشل کلینک کروانے کی اپیل کی ہے ۔

حاجی ظفر نے حکومت پاکستان اوراعلیٰ حکام سے ڈاکٹر زبیدہ سرنگ کیلئے قومی ایوارڈ دینے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔ تاکہ انکی حوصلہ افزائی کے ساتھ دوسروں میں بھی محنت کاجذبہ پیدا ہو۔

haji zafar dubai

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45677