
پشاور یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی سالانہ امتحانات داخلہ کیلئے شیڈول جاری کردیا
پشاور (چترال ٹائمز رپوٹ) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحان برائے 2021کیلئے تمام پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی داخلہ فارم، امتحانی سیکشن میں درج ذیل شیڈول کے مطابق جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 25فروری2021تک، لیٹ فیس کیساتھ10مارچ، دگنا فیس کیساتھ22مارچ اورتین گنا فیس کیساتھ31مارچ 2021تک جمع کرا سکتے ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات پشاور یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔