Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہم ایسے سی پیک کو قبول نہیں کرینگے جس میں دیر چترال باجوڑکے عوام کا حصہ نہ ہو۔عنایت اللہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخو ا عنایت اللہ خان نے حکومت کی جانب سے دیر چترال سی پیک روٹ کو دوبارہ شامل کرنے کے اعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹ کی تعمیر سے افغانستان کے ساتھ نہ صرف تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ چترال، ارندو کے راستے وسطی ایشیاء تک رسائی کے ذریعے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور خطہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔

عنایت اللہ خان نے کہاکہ حکومت پہلے بھی سی پیک روٹ میں دیر چترال کوشامل کرنے کے اعلانات کرچکے ہیں مگر بعد میں اس سے مکر گئے تھے۔ اب حکومت عوام کے اعتماد کے بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور جب تک روٹ پر کام کا آغاز نہیں ہوگا ہم اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ہم ایسے سی پیک کو قبول نہیں کریں گے جس میں دیر چترال باجوڑکے عوام کا حصہ نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے دیر بالا و پائیں میں میڈیکل کالج، انجینئر ینگ یونیورسٹی، ڈگری کالجز اور بائی پاسز جو پہلے سے منظور ہوچکے ہیں کے لیے فنڈز جاری کر نے اور ان کی بحالی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں جو موجودہ حکومت نے روک رکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پہلے سے منظورشدہ سکمیوں پر دوبارہ کا م کاآغاز کریں۔ ہم دیر چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے حصول کے لیے اسمبلی فلور، چوک و چوراہوں، میڈیا اور سوشل میڈیا ہر آپشن کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دیر چترال باجوڑ کے حقوق کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, Uncategorized, جنرل خبریںTagged
45613