Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم ایز جمعہ کے دن سڑکوں کی دھلائی اور شہروں کی صفائی یقینی بنائیں۔اکبرایوب وزیربلدیات

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے تما م ریجنل اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اپنے متعلقہ شہروں میں جمعہ کے دن سڑکوں کی دھلائی اور بڑے شہروں میں ہفتے میں دو دن سڑکوں کی دھلائی اور شہروں کی صفائی یقینی بنائیں بصورت دیگر متعلقہ ریجنل اور تحصیل میونسپل آفیسرز سے پوچھ گچھ کی جائیگی۔یہ ہداہات انہوں نے میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلا س میں محکمے کے انتظامی افیسرز اور ریجنل اور تحصیل میونسپل آفیسرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں سڑکوں اور شہروں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہاکہ عوام کو میونسپل سروسزکی فراہمی محکمہ بلدیات کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن سڑکوں کی دھلائی کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے اس لئے میونسپل آفیسرز ہر ہفتے سڑکوں کی دھلائی اور شہروں کی صفائی یقینی بنائے۔ وزیر بلدیا ت نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو موثر بنائے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں جسکے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45600