Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، شندوراور سی پیک روٹ پر واقع وادیوں کے باشندوں کی انٹرنیٹ سہولت کا مطالبہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گلگت، شندور اور سی پیک روٹ پر واقع پہاڑی وادیوں کے عوام نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ علا قے کو جدید دور کے تقا ضوں کے مطا بق انٹر نیٹ کی سہو لت دی جا ئے۔ ایک اخباری بیان میں یو نین کو نسل لا سپور کے سابق نا ظم اور پی ٹی آئی اپر چترال کے ڈپٹی سکرٹری جنرل زلفی ہنر شاہ، ویلج نا ظم لفٹننٹ شیر اعظم خان، ویلج نا ظم پُنار خان اور ویلیج نا ظم مبارک شاہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مو ا صلا ت مراد سعید کی توجہ علاقے کے مسا ئل کی طرف دلا تے ہوئے کہا ہے کہ وادی لا سپور میں پا ک فوج کے ریٹا ئر ڈ فو جیوں کی بڑی تعداد بستی ہے یہاں شہدا ء کے بے شما ر لوا حقین آباد ہیں اس علا قے میں طلباء اور طا لبات کا وقت انٹر نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ضا ئع ہو تا ہے۔ اس علا قے کے سکو لوں میں اساتذہ سر کار کی طرف سے دیئے ہوئے ٹیبلٹ استعمال نہیں کر سکتے یہاں کے سکو لوں میں کمپیو ٹر کی لیبارٹریاں کا م نہیں دیتیں۔ اس علا قے میں آن لائن کام کرنے کی کوئی سہو لت نہیں ہے اس لئے عوام کی التجا ہے کہ لا سپور یونین کونسل میں ڈی ایس ایل اور فور جی کی سہو لتیں مہیا کی جائیں۔


شیئر کریں: