Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن چترال نے وزیر اعظم کے میراگھراسکیم کے تحت پہلا قرضہ جاری کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے وزیر اعظم کے میراگھر اسکیم کے تحت قرضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب بدھ کے روز ایچ بی ایف سی کے چترال آفس میں منعقد ہوئی جس میں سین لشٹ سے تعلق رکھنے والے ایک درخواست گزار (ذولفقار) کو اس کے تین مرلہ گھر کی تعمیر کے لئے مطلوب فنانس ان کی درخواست کے مطابق 16لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا گیا۔ دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواستیں جمع کررہے ہیں۔


شیئر کریں: