Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی بیٹی کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر عمران خان اور قیادت کا شکریہ۔۔حاجی ظفر دوبئی

شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پی ٹی ائی کی طرف سے چترال کی ایک بیٹی محترمہ فلک ناز کو سینٹ کی ٹکٹ کے لیے نامزد کرنے پر دوسرے چترالیوں کی طرح سمندر پار چترالیوں نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور  پی ٹی آئی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا ہے کہ خان صاحب چترال سے تعلق رکھنے والے ایک ورکر کو ایوان بالا کے لیے نامزد کر کے دوسرے پارٹیوں کے لیے ایک مثال قائم کیا ہے اس موقع پر اویرسیز چترالیز دوبئی کے صدر حاجی محمد ظفر نے فلک ناز کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ جس طرح پارٹی نے اپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپ کو نامزد کیا ہے اسی طرح ہمیں امید ہے کہ اپ منتخب ہو کر اپنے علاقے حصوصاٙٙ چترال کی ترقی میں اہم رول ادا کرینگے ہم اپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔۔۔اس کے علاوہ دوبئی میں مقیم جن شحصیات نے اپنے پیعامات دی ہیں ان میں نظارولی شاہ، شیر اسرار خان، ظفر سیرنگ،محمد صابر خان، شیر علی شاہ پردیسی، سنگین علی شاہ، افضل سید۔۔۔حسین نادر جان، علی شیر ، عبدلولی آصی، رفیق احمد کے علاوہ اویرسیز میں رہنے والے تمام چترالیوں نے خوشی کا اظہار کرتے  فلک ناز کو مبارک باد پیش کی ہیں۔۔۔ 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45513